وفاقی وزیر داخلہ نے شنگھائی اربن پلاننگ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں محسن نقوی نے وزیر داخلہ کو شنگھائی کی ماسٹر پلاننگ اور تیز رفتار ترقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ شنگھائی کی ترقی ہر شہر کے لیے قابلِ تقلید ماڈل ہے اور اسلام آباد کو بھی اسی طرز پر جدید اور منظم انداز میں ترقی دی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے منصوبہ بندی کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ اسلام آباد کو عالمی معیار کے مطابق ڈویلپ کیا جا سکے۔
