نگران صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی اور تنظیم اہلسنت گلگت بلتستان، کوہستان،چترال کے امیر مولانا قاضی نثار احمد سے الگ الگ ملاقات کی ۔
علاقے کے ان مزہبی قائدین سے اہم ملاقات میں نگران وزیر داخلہ نے علاقے میں قیام امن کے لیے علما کرام سے تعاون کی اپیل کی ۔ دونوں علما نے امن کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے علاقے میں امن کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ساجد علی بیگ کی خدمات اور کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے ساجد علی بیگ کو وزیر داخلہ کے اہم منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔
