اسلام آباد کے تجارتی مرکز G.8 کے ٹریڈرز الیکشن میں ہیلتھ و میڈیکل کی کمیونٹی نے یکجہتی اور طاقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی اہمیت کو ثابت کیا ، چئیرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید جان مروت اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی کی قیادت میں جی ایٹ کی ہیلتھ و میڈیکل کمیونٹی نے آج ایک بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ، اور تاجر اتحاد گروپ جی ایٹ مرکز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
