سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مسلسل کم ہونے لگیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 726 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالرز کم ہو کر 5110 ڈالرز فی اونس ہو گیا