قومی یکجہتی اتحاد کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ضیا الحق) کے صدر محمد اعجاز الحق نے کہا کہ اب ملک میں صرف نظریاتی سیاست چلے گی اور نظریاتی سیاست ہی ملک کو سیاسی بحران سے باہر نکال سکتی ہے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک اور ریاست کے مفاد کو سمجھیں اورا سے مقدم جانیں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی‘ یہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے سیکریٹریٹ میں تحریک جوانان پاکستان کے صدر عبداللہ گل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا گیا ہمارا دشمن قوم اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے الیکشن سے قبل سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے نظریاتی جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم جمع کرنے کے لئے قومی یکجہتی اتحاد پاکستان ملکی مفاد میں تشکیل دے دیا ہے بہت جلد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی اعجاز الحق نے کہا کہ بہت سے دوست جو کسی اور سیاسی جماعت میں جانا نہیں چاہتے وہ ہمارے قافلے میں شامل ہوں گے پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں معیشت کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا انہوں نے کہا کہ جب حکومتوں سے کچھ نہیں ہوتا تو پھر اسٹیبلشمنٹ کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں اور سب کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چا ہئے
