کاشف چوھدری
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
حلقہ این اے 47
اسلام وعلیکم
اللہ تعالٰی سے آپکے اور آپکے اہل خانہ کی ایمان و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔
میرے عزیز بھائی :
کائنات میں موجود ہر چیز رب کائنات کی ملکیت ہے۔ اور اس پر صرف چند افراد کا قبضہ ختم کروا کر اس پر سب انسانوں کو برابر حق دلوانا میرا مشن ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں جہاں انسان رہتے ہیں وہاں وہاں تمام شہری سہولتیں پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ کوئی آپ پر احسان نہیں۔ پاکستان پر میری جان و مال سب قربان ،اپنے پاکستان کو کل کس کے ہاتھوں میں دینا ہے آج اچھی طرح سوچ کر فیصلہ کریں
میرے عزیز بھائی ¡ انتخابات میں ایک دفعہ پھر روایتی سیاستدان نئے اور خوشنما نعروں، دلفریب وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کے ساتھ آپکا ووٹ لینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
آپ سب جانتے ہیں کہ 76 سالوں سے بار بار اقتدار میں رہنے والے سیاستدانوں نے سوائے سرکاری مراعات کا ناجائز استعمال کرنے ، جائیدادیں بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عام آدمی کو آج بھی اسی مہنگائی، بےروزگاری اور لاقانونیت کا سا منا ہے ۔
شہری اور دیہی آبادی آج بھی معیاری تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے ۔ یہ سب سیاستدانوں کی نااہلی، عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
سیاستدانوں کے ان حالات میں میرا ماضی اور حال آپکے سامنے ہے
تاجر سیاست سے ملکی سیاست تک ، دینی و قومی معاملات سے لوکل مسائل تک ، متاثرین اسلام آباد کو حقوق دلوانے سے ، سرکاری ملازمین کے تحفظ تک ، بجلی و گیس میٹرز پر پابندیوں کے خاتمے سے لے کر تعمیرات پر قدغن کو ختم کروانے تک ، کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی تک ، غرض ہر وقت ہر جگہ ،جرات و بہادری سے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے مسائل کو حل کروایا ۔
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور یہ میں اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے کرتا ہوں۔
اگر ملک سے مہنگائ کا خاتمہ کرنا ہے آٹا،چینی، ادویات ،گیس بجلی جیسے مافیاز سے جان چھڑوانی ہے تو اس بار ترازو کو ووٹ دیجے ۔ میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ آپکا ووٹ آپکا مجھ پر اعتماد کی جیت ہوگا ۔ کیونکہ میں آپ سے اور آپ مجھ سے ہیں۔ اللہ نے مجھے
فا ئٹر بنایا ہے میں آپکے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافی کے خلاف لڑوں گا اور اسکے لیے مجھے اپکا ساتھ چاہیے
8 فروری کو ترازو کو ووٹ دے خوشحال پاکستان کی نئی بنیاد رکھیں
حلقہ این اے 47 میں جاری میری انتخابی مہم کے دوران تمام طبقات نے متفقہ طور پر میری حمایت کے فیصلے کئے ہیں۔
الحمدللہ جیت آپکی ہے ۔
بس آپ سے گزارش ہے کہ اپ اگلے دنوں میں اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔
ایک طرف راہ حق ہے اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جنھوں نے اپ کے بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں ۔
اب
فیصلہ آپ نے کرنا ہے
والسلام
آپ کا بھائی آپ کا دوست
کاشف چوھدری
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
امیدوار قومی اسمبلی
حلقہ این اے 47
انتخابی نشان ترازو