اسلام آباد()جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماءو امیدوار حلقہ این اے 47محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 47میں ایک ہی آواز ہے کہ یہاں پر نہ تیر چلے گا ، نہ شیر دھاڑے گا اور نہ آزاد چلیں گے اب یہاں ترازو کا راج ہو گا اور شہر میں عدل اور انصاف کا نظام آئے گا ، شہر اقتدار وسائل سے مالا مال ہے لیکن روایتی سیاسی جماعتوں نے 76سالوں میں دنیا کے خوبصورت ترین شہر اسلام آباد کو مسائلستان بنا دیا جہاں آج عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور انہیں بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی ،سیوریج سمیت درجنوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ملک پر قابض رہنے والوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی ذات کو ترجیج دی اور عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہم نے اسلام آباد کے مسائل کے حل کےلئے بہترین منصوبہ بنایا ہے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اسلام آباد کے عوام کو درپیش مسائل کو بھرپور طرےقے سے حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو میلوڈی میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرشیراز بٹ ، غفران اللہ بھٹی ،راجہ سجاد کیانی ، غلام سرور تبسم ، عامر بلوچ ، سجاد عباسی ، ضیا ءاحمد راجہ ، جمیل کھوکھر سمیت جماعت اسلامی کے رہنماﺅں ، کارکنان اور طلبا ءبڑی تعداد میں موجود تھے ۔محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اسلام آباد کےلئے بہترین بلدیاتی نظام رائج کریں گے اور اسلام آباد کو صوبہ کا درجہ دیکر یہاں کا اپنا وزیر اعلی بنائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کا دامن صاف شفاف ہے اور الیکشن مہم کے دوران عوام کی جانب سے بھرپور حمایت اور تائید کی جا رہی ہے اور اب ایمانداروں اور دیانت داروں کا مستقبل ہے جنہوںنے اسلام آباد کو مسائل کی گرداب سے نکال کر عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانی ہے انہوںنے کہا کہ عوام نے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے اور ان کے دلفریب نعروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے اسی وجہ سے گراﺅنڈ میں اس وقت صرف جماعت اسلامی ہے جو ڈور ٹو ڈور مہم سمیت کارنر میٹنگز اور جلسے جلسوں کر رہی ہے جبکہ باقی جماعتوں کے نمائندے عوام میں جانے سے ڈرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد وسائل سے مالا مال شہر ہے اسکو صنعتی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شہر بنائیں گے ، سیاحت کا مرکز بنائیں گے ،پچاس سیاحتی مقامات کا تعین کیا ہے اورشہر کی آمدن میں بھی اضافہ کےلئے اقدامات اٹھائیںگے۔ وفاق کی تمام نوکریوں پر اسلام آباد میں بسنے والوں کا حق دیں گے ، انتظامی اور مالی طور ر خود مختار بلدیاتی نظام لائیں گے اوراقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کوصوبے کا درجہ دلوائیں گے جس کا اپنا وزیر اعلی ہوگا اور صوبائی حکومت بنے گی ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں مزیدبنیادی مراکز صحت بنائیں گے اورپمز ہسپتال کو اپ گریڈ کریں گے ۔اسلام آباد کے وسائل کولوگوں پر خرچ کریں گے ، صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنائیں گے اور اسلام آباد کو جدید ترقی یافتہ شہر بنائیں گے انہوںنے کہا کہ ، ہر یونین کونسل میں تعلیمی ادارے بنائیں تاکہ ہر بچہ زیور تعلیم سے آرائستہ ہو سکے ،صحت کی سہولیات ہر شہری کا حق ہے اسلام آباد کے باسیوں کےلئے مزید ہسپتال بنائیں گے تاکہ عوام کو درپیش صحت کے مسائل حل ہو سکیں ۔
