وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر گفتگو کی گئی ملاقات میں عوام کے حق میں لا ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے ملاقات میں ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ریاست ادارے بناتے ہیں، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست مضبوط ہاتھوں میں ہے، عمران خان نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی ہے۔سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیرآئینی وغیر قانونی ہیں، خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون، شریعت اور انسانیت کے منافی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں
