پاکستان کا وجود اولیاء کرام کے فیضان سے ہے،

فاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کا کہا ہے کہ پاکستان کا وجود اولیاء کرام کے فیضان سے ہے، ختم نبوت ﷺ کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے۔گولڑہ شریف میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حضوراکرمﷺکینام پرقربان ہونا ہی آب حیات ہے، جو رسالت کا غلام ہوا اُسے بغیر کسی تحقیق کے مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہ پاکستان کاوجودبھی اولیاکرام کیفیضان سیہے،وزیراعظم کیہوتیپاکستان کو کوئی نظریاتی اساس سے نہیں ہٹاسکتا، ہمارا اور تمام مسلمانوں کا دو ٹوک اعلان ہے کہ ختم نبوتﷺکامنکرکل بھی کافرتھااورآج بھی کافر ہے۔دنیا کا کوئی بھی نظام منکر کو مسلمان قرار نہیں دے سکتا البتہ جو شخص رسالت پر ایمان لایا اُسے بغیر تحقیق کے مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ختم نبوت ﷺ اور ریاست مدینہ کی آواز بلند کی، یہ بات ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں۔ دنیاکے سامنے تحفظ ختم نبوت کیلئے اقدامات بھی وزیراعظم نے تجویزکئے،حضور اکرم ﷺ ہر مکتبہ فکر، پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہیں،اسلام تلوارسے نہیں اولیائے کرام کی کاوشوں سیپھیلا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں