شرح سود میں کمی کر کے سات فیصد تک لایا جائے:عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد()
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے پانچ مئی کو آنے والی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، آمدہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جائے،رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،نائب صدر طارق جدون،چیئرمین کوارڈنیشن ملک سہیل کے ہمراہ اپنے ایک بیان میں کیا۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا کیونکہ بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے،صنعتوں کی پیداوار میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ اس وقت پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہے، بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔