بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتی عملے کا اہلکار مزمل ویزا سیکشن میں فرائض انجام دے رہا تھا جس پر سفارتی قوانین کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاکستانی ناظم الامور کو اس سلسلے میں آج بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد 23 اپریل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سفارتی اور سرحدی تعلقات کو سخت کرنے کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا۔