روس نے چینی شہریوں کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کر دی۔روس میںکورونا وائرس سے تحفظ کے انچارج ادارے سے جاری ایک بیان کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے روس میں چینی شہریوں کا داخلہ بند کیا جارہا ہے جس کا اطلاق 20 فروری سے ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ اس پابندی کا اطلاق روس میں روزگار،تعلیم،سیاحت کے مقاصد اور نجی طور آنے والے تمام چینی شہریوں پر ہوگا تاہم یہ پابندی عارضی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ پر روس آنے والے چینی مسافروں پر نہیں ہو گا۔