ڈاکٹر طارق سلیم کا میانوالی میں سیرت النبیﷺ کانفر نس کے شر کا ء سے خطاب

اسلام آباد —- امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کی حقیقی قیادت حماس کو الگ کر کے کوئی معاہدہ کیا جائے گا وہ پائیدار نہیں ہوگا، فلسطینی اس جنگ کے اصل فر یق ہیں،مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل دراصل اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مترادف ہے،پاکستان میں ہمیشہ حکمران طبقہ ہو یا اپوزیشن امریکی غلامی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جا نے کی کو شش کر تے ہیں،انھوں نے کہا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اُمت مسلمہ بلعموم اور پاکستانی قوم بلخصوص اسے کبھی قبول نہیں کرے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کو ئی بھی کوشش حکمرانوں کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی میانوالی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفر نس کے شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف رکھ کر کو ئی بھی معاہدہ کامیاب نہیں ہو سکتا، فلسطینی اس سارے مسئلے میں اصل فریق ہیں اور ان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، جماعت اسلامی حماس کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے حماس کی قیادت جو بھی فیصلہ کر ے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،،حکومت پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاسی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے،