مصر نے فلسطینی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

مصر نے فلسطینی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی جماعتیں غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،اجلاس میں غزہ کی عبوری انتظامیہ پر بھی بات ہوگئی۔

دوسری جانب فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینیئر حماس رہنما نے کہا کہ مصر غزہ کے مستقبل کے حوالے سے ایک فلسطینی کانفرنس کی میزبانی کرے گا،حماس تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے فوری طور پرمذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

مصر تمام فلسطینی جماعتوں کو وسیع البنیاد مذاکرات میں شریک ہونے کی دعوت دے گا۔ ان مذاکرات میں فلسطینی وحدت اور غزہ کے مستقبل پر بات ہو گی،مشاورت میں آزاد ماہرین پر مشتمل ایک عبوری انتظامی کمیٹی کے قیام پر بھی غور ہو گا جو عارضی طور پر غزہ کا انتظام سنبھالے گی۔