اسلام آباد() جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر گرینڈ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
بلدیاتی الیکشن کے انعقاد ، شہری حکومت کی بحالی سمیت مختلف مطالبات کےلیے تحریک کا آغاز پریس کلب احتجاج سے ہوگا ۔ اسلام آباد کے شہری ،تاجر یونینز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد احتجاج میں شریک ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے عوام کے جمہوری حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے، 14دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر ان کا جرگہ اور 21 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو جمع کرکے کنونشن کریں گے اور 28 دسمبر کو “حق دو اسلام آباد کو” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات یہاں کے عوام کا جمہوری حق ہے، نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ صرف ٹیکس جمع کر نے میں ہی دلچسپی رکھتی ہے،سی ڈی اے عوامی کچہریوں کے نام پر اپنے ہی ملازمین بٹھا کر جعلی فیصلے کر لیتا ہے، پچھلے 35 سال میں اسلام آباد کے لیے پانی کا کوئی نیا منصوبہ نہیں لایا گیا ،کوئی نیا سیکٹر ڈویلپ نہیں کیا گیا ،صحت کی سہولیات کے لیے کوئی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا، اسلام آباد میں تعلیم کے لیے بچوں کو سرکاری اداروں میں داخلہ نہیں ملتا۔ اسلام آباد کےعوام کو ان کے جمہوری حقوق دلوانے کے کیے ہر حد تک
جائیں گے۔
