بلدیاتی انتخابات کا التواکے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد—- اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا
التواکے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد کے عوام مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ہوری کرتے ہوئے اسلام آباد میں الیکشن کرائے، کسی کو اسلام آباد کے شہریوں کے آئینی و جمہوری حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدر، تاجر رہنما کاشف چوہدری ، چوہدری ساجد اقبال گجر، ہما ایوب ، راؤ جاوید اختر، میاں رمضان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھنے کے لیے حکومت سازش کر رہی ہے، حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی یقینی ہار نظرآ رہی ہے، بلدیاتی انتخابات کا التوا عوام اور اسلام آباد سے دشمنی ہے، نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ ایک ہی بیوروکریٹ اسلام آباد کے سیاہ وسفید کا مالک بنا ہواہے، اسلام آباد کے عوام تعلیم، صحت، سیوریج، پینے کے پانی، ٹریفک اور بجلی جیسے مسائل میں گھرے ہیں، اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو بنیادی سہولیات سرے سے دستیاب ہی نہیں جبکہ اسلام آباد کے سیکٹرز میں عوام سہولیات سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ایک سال میں 1200 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، آئین کے اندراسلام آباد کی حیثیت ایک صوبے کی ہے، جس شہر نے 12 سو ارب کا ٹیکس جمع ہو کیا اس کا این اہف سے ایوارڈ میں حصہ نہیں بنتا؟نصراللہ رندھاوا کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کرپشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بن چکا ہے، الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد قانونی طور پر بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو سکتی، اگر انتخابات ملتوی ہوئے توہم سمجھیں گے کہ الیکشم کمیشن بھی اس سازش کا حصہ ہے، الیکشن ملتوی ہوئے تو جماعت اسلامی ہر قدم اٹھائے گی، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرائے، اسلام آباد کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم عوامی حقوق پر ڈاکہ ہے، اسلام آباد کے ٹک ٹاکر چیف کمشنر کو برطرف کر کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں، عوامی نمائندوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد مسائلستان بن چکا ہے۔