جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی

اسلام آباد —– امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینیئر نصر اللہ رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری مہنگائی، پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے شدید متاثر ہیں، اور یہ دستخطی مہم عوام کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی آواز منظم انداز میں حکومت تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ نہیں کرتی، جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر سے دو کروڑ شہریوں کے دستخط اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے اسلام آباد کی ہر یونین کونسل سے کم از کم دو ہزار افراد کے دستخط حاصل کیے جائیں گے

نصراللہ رندھاوا نے اس موقع پر اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس مہم میں شرکت کریں تاکہ اسلام آباد سے بھرپور نمائندگی کے ساتھ عوامی مطالبات مرکزی قیادت اور حکومت تک پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک حکومت پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں کرتی، جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں ذمہ داران کو ہدف دے دیا گیا، ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بھرپور مہم چلائیں گے۔دستخطی مہم پیٹرولیم لیوی مخالف تحریک کو مزید تقویت دے گی اور عوامی مطالبات کو ایک منظم اور مؤثر آواز کی صورت میں حکومت تک پہنچائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران کارکنان اسلام آباد بھر کے بازاروں، مساجد، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں میں جا کر عوام سے رابطہ کریں گے۔مہم کے تحت پیٹرول سے لیوی، بھتہ اور ناجائز ٹیکس کا خاتمہ اور قیمتوں میں کمی،آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا خاتمہ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی،آٹا و چینی مافیا کی روک تھام اور روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کرنا،حکمرانوں اور افسر شاہی کی مفت پیٹرول، بجلی اور شاہانہ مراعات کا خاتمہ،سرکاری گاڑیوں کو 1300 سی سی تک محدود کرنا۔