نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے شیئر ہولڈرز نے صدر اور سی ای او عمران سرور کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس میں ماہانہ مجموعی تنخواہ 95 لاکھ روپے اور 10 لاکھ روپے ماہانہ ہاؤسنگ الاؤنس شامل ہے۔ یوں این بی پی صدر کی تنخواہ اور رہائشی الاؤنس مل کر سالانہ 12.6 کروڑ روپے بنتے ہیں، اور یہ بونس اور دیگر مراعات کے بغیر ہے۔
این بی پی صدر کی تنخواہ کے ساتھ مراعات کی فہرست
یہ پیکیج 2026 تا 2029 کے لیے ہے اور اس میں کارکردگی کے اہداف (KPIs) سے منسلک متغیر سالانہ بونس بھی شامل ہے۔ بینک دو ڈرائیوروں کی فراہمی یا ان کی تنخواہ فی ڈرائیور 45 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ادا کرے گا، جبکہ 15 لاکھ روپے تک کا جنریٹر، اہلِ خانہ سمیت میڈیکل اور ڈینٹل کوریج، دو کلبوں کی داخلہ فیس اور تین کلبوں کی رکنیت فیس بھی بینک کے ذمے ہو گی۔ پانچ گھریلو ملازمین کی تنخواہیں 1.5 لاکھ روپے ماہانہ تک ادا کی جائیں گی اور ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر یکمشت فرنیشنگ الاؤنس بھی ملے گا۔ رپورٹس کے مطابق دو گاڑیاں اور 3 کروڑ روپے کی لائف انسورنس بھی پیکیج کا حصہ ہیں
