مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے پہلا ڈویژنل دفتر قائم کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے آر ایس ایس مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد علاقے میں ہندوتوا سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی جریدے میں شائع تحقیق میں فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفرلو نے بھارتی اداروں میں ہندو قوم پرست تنظیموں کے غلبے کو ایک چیلنج قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق تحقیق میں مطالبہ کیا گیا کہ ہندو نظریاتی نیٹ ورکس کو آئینی تحفظات سے بالاتر ہو کر اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔
