موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کے درمیان مسافر بس، کار اور کوسٹر کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ڈی آئی جی موٹروے بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے۔
