مضبوط ٹیموں کے خلاف شاہینز ڈٹ گئے

ایشیائی اور افریقی فٹبال کی مضبوط ٹیموں کے خلاف شاہینز ڈٹ گئے، ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے دو پوائنٹس حاصل کرلیے

پاکستان نے ایک ہی روز اردن اور نائیجیریا کو 1-1 سے برابر پر روکا، دونوں مضبوط حریفوں کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی انڈر 15 ٹیم نے آذربائیجان میں جاری فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں ایک ہی روز اردن اور نائیجیریا کے خلاف شاندار مقابلہ کرتے ہوئے دونوں میچز 1-1 سے برابر کھیلے۔ ان نتائج کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے دو پوائنٹس حاصل کرلیے۔

شاہینز نے ایشیا اور افریقہ کی مضبوط فٹبال ٹیموں کے خلاف عزم، حوصلے اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ دونوں مقابلوں میں دوسرے ہاف کے دوران پاکستان کی کارکردگی خاص طور پر نمایاں رہی۔

دن کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ اردن سے ہوا، جس میں کلیم اللہ نے گول کرکے شاہینز کو برتری دلائی۔ پاکستان نے اپنے ایشیائی حریف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور میچ کے دوران مقابلے میں اپنی گرفت برقرار رکھی۔