رشید عالم فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

رشید عالم فاروقی جماعت اسلامی کے مخلص اور متحرک ساتھی اور نوجوانوں کے لیے مثال تھے، نصراللہ رندھاوا، زبیر صفدر

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے رہنما رشید عالم فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ، مخلص اور متحرک ساتھی تھے۔ ان کی دینی، تحریکی اور تنظیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا آخری سفر بھی جماعت اسلامی کے اجتماع میں شرکت کے لیے تھا، جو تحریک سے ان کی بے مثال وابستگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے ساتھیوں کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی حسنات اور خدمات قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین