ایف پی سی سی آئی صدر میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم بھر پور طریقہ سے تاجر برادری اور دہاڑی دار طبقہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے چیف کوآرڈنیٹر ایف پی سی سی آئی اسلام آبادمرزا عبد الرحمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ موجودہ حالات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے صدر میاں انجم نثار اور دیگر عہد ایدارن، مخیر حضرات تاجروں کی فلاح و بہبو د کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ مدد رکر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباََ بیس کروڑ کی خطیر رقم و سامان کی صورت میں میاں انجم نثار نے حکومت اور مختلف تنظیموں کے ذریعہ تاجر برادری، دیہاڑی دار طبقہ کو دیئے۔ جس میں میاں انجم نثار کی ذاتی کمپنی ATLنے دوکروڑ نقد اور پانچ کروڑ مالیت کا راشن، میڈکل ایکویپمنٹ عطیہ کئے۔ ایف پی سی سی آئی کے دو کروڑ روپیہ نقد حکومتی فنڈ میں جمع کرایا جبکہ لاہور چیمبر نے نقد ایک کروڑ اور دیگر سامان راشن کی صورت میں دو کروڑ دیئے۔ اس طرح راشن کی تقسیم اور ادویات کی مدد میں پانچ کروڑ دیئے جوکہ تقریبا بیس کروڑ کی مالیت کا سامان دیا
صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار کی انتھک کوششوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک سے 5 سے 50 لاکھ بلا سود قرضوں کی ادائیگی اور شرح سود میں خطر خواہ کمی، پورٹس پر ڈیمریج میں چھوٹ اور جہازوں کی سامان سے Unload کے کرائے بھی معاف، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ٹریڈ باڈیز لے لائسنس میں توسیع ہوئی مرز ا عبد الرحمان نے کہا کہ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار کی کوششوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو سنھبالا دینے کیلئے ہر فورم پر حکومت سے مذاکرات کئے اور مسائل، وبائی مرض ختم کرانے کیلئے کوشش کی جا رہی ہیں صدر ایف پی سی سی آئی اس مشکل وقت میں تاجر برادری حکومت کا ساتھ دے اور سیاست سے بالا تر ہو کر 22 کروڑ عوام کو اس وبائی مرض سے چھٹکارہ پا سکے حکومت کو چاہئے کہ و ہ چھوٹے تاجروں کے یوٹیلیٹی اور دیگر بلوں کومعاف کرئے اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی تشکیل تاکہ، جو مالکان چھوٹے تاجروں کے کرائے معاف نہیں کر سکتے تو حکومت ادا کرئے اور شاپنگ مال مالکان اورصنعت کار جو خود اپنے کرایوں میں چھوٹ دے اورحکومت ان کے ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے مرزا عبد الرحمان نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے تمام دفاتر ٹریڈ باڈیز کیلئے ہر وقت موجود ہیں اور اگر کسی بھی تاجر کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ رابطہ کر سکتے ہیں
