وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے 5 سال کا ایکشن پلان تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ڈینگی کے تدارک اور تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈینگی تدارک کے لیے کیے گیے اقدامات، انتظامات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی تدارک کے لیے بروقت اور ضروری مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوام کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں کو صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں، انسداد ڈینگی کے لیے جڑواں شہر کی انتظامیہ مل کر مشترکہ اقدامات کو یقینی بنائے، آئی سی ٹی میں ڈینگی کے تدارک کیلئے 105ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
۔
مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 16,817 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار 117 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4315 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 24 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 146 ہے، اس کے بعد سندھ میں 112 اموات، پنجاب میں 106 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6,340 ہو گئی، سندھ میں 6,053 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,627، اسلام آباد میں 343 ہو گئی، بلوچستان میں 1,049، گلگت بلتستان میں 339 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 9 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 66 (ایک نیا کیس) ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 ہزار 971 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔