دو ہفتوں میں چھ اعلی کمانڈروں سمیت 22 عسکریت پسند شہید

دو ہفتوں میں نو مختلف کارروائیوں میں چھ اعلی کمانڈروں سمیت کم از کم 22 عسکریت پسند شہید ہوگئے ہیں شوپیان میں گزشتہ دو روز میں حزب المجاہدین کے 9 عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں ان میں تین اعلی کمانڈر بھی شامل تھے اس سال اب تک تقریبا 36 کارروائیوں میں 88 عسکریت پسند شہید ہوچکے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پنجورہ علاقہ میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان دوران شب تصادم میں چار عسکریت پسند شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے عمر،رئیس خان،ثقلین امین،وکیل احمد نائکو کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا جارہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9کشمیر ی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں تعینات ساشاسترا سیما بال (ایس ایس بی)کے اشوک کمار نامی 58 سالہ سب انسپکٹر نے اتوار کے روز خودکشی کرلی سب انسپکٹر ہندوستان کے ہماچل پردیش کا رہائشی ہے ایک اوراہلکار لانس نائک اشیش کمار نے ضلع پونچھ کے علاقے بلنوئی منکوٹ میں رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 454ہوگئی ہے شوپیان ضلع کے امام صاحب علاقے میں ایک آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپ میں حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر اویس ملک سمیت 5کشمیری عسکریت پسند شہید ہو گئے علاقے میں 6عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر اویس ملک علاقے میں موجود تھے۔وہ کولگام کے رہائشی ہیں۔جبکہ سید شاکر نامی ایک اور عسکریت پسند نوجوان بھی ان میں شامل تھے عسکریت پسندوں اورسکیورٹی فورسز کے مابین پانچ گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت سے جھڑپ جاری رہی۔گزشتہ 28 روز میں حزب المجاہدین کے 4 کمانڈر شہید کئے گئے ہیں جن میں ریاض نائکو، ڈاکٹر سیف اللہ، جنید احمد صحرائی اور فاروق احمد بھٹنالی شامل ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں