ملک کے ممتاز سیاست دان‘ پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر محمد اعجاز الحق‘ پاکستان مسلم لیگ(ض) کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق نے استحکام پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں میاں محمد سعید ڈیرے والے ملاقات کی اور یہ ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی‘ محمد اعجاز اعجاز الحق نے انہیں ضیاء الحق شہید فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام ہونے والی استحکامِ پاکستان کانفرنس میں شرکت دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی‘ پاکستان مسلم لیگ(ض) کے رہنماء میاں ساجد حسین انجم اور دیگر بھی موجود تھے استحکام پاکستان کانفرنس اٹھارہ اکتوبر کو الحمراء ہال لاہور میں ہوگی‘ جس میں ملک کے محب وطن سیاسی رہنماء‘ علماء کرام‘ دانش ور‘ سماجی کارکن اور دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گی اور اہل پاکستان کے لیے ملک کی ترقی‘خوشحالی‘ مضبوط خارجہ پالیسی‘ خطہ میں امن‘ عالم اسلام کی ترقی اور عالمی امن میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی‘ اور پاکستان میں کرپٹ سیاسی مافیا کے خلاف رائے عامہ کی تشکیل کے لیے ایک لائحہ عمل بھی بنایا جائے گا‘پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر محمد اعجاز الحق نے سیاسی کارکنوں‘ تاجروں‘ مزدوروں اور سماجی کارکنوں کے علاوہ اہل لاہور اور درد مند پاکستانیوں سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے استحکامِ پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لئے18 اکتوبر اتوار دوپہر 2 بجے الحمراہال مال روڈ لاہور میں ہوگی
