۔یوم ولادت نبی پاک ﷺ کے موقع پر صوبائی دار الحکومتوں کراچی، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں 21 ، 21 وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی

سرکار دوعالم خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یوم ولادت نبی پاک ﷺ کے موقع پر صوبائی دار الحکومتوں کراچی، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں 21 ، 21 توپوں جب کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا۔نبی پاک ﷺ کی خدمت میں عقیدت کے لیے پھول نچھاور کیےگئے ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔جگہ جگہ سیرت النبی کی پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ہفتہ عشق رسولﷺ12سے18ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی گئی 

اپنا تبصرہ لکھیں