کاشف چوہدری اور سید عمران بخاری کی قیادت میں ترکی جانے والے تاجروں کا وفد پاکستان اور ترکی کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے امید قرار

پاکستان کے میڈیا سے وابستہ افراد کی ملک گیر تنظیم فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یو جے (دستور) کے رہنماؤں سہیل افضل‘ اور میاں منیر احمد‘ سلیم شاہد اور دیگر نے پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری اور سید عمران بخاری کی قیادت میں ترکی جانے والے تاجروں کے وفد کو پاکستان اور ترکی کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک امید قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی پاکستان کا انتہائی قریبی اور برادر اسلامی ملک ہے اور ہمارے قومی شاعر اقبال کے مرشد مولانا رومی کا ملک ہے جہاں سے اہل پاکستان کے لیے ہمیشہ خیر کا کلمہ ہی کہا گیا ہے‘ پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک ترک تعلقات میں اضافہ اور انہیں مثالی بنانے کے لیے پاکستان بزنس فورم کی کوششیں ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں اور یہ وفد کاشف چوہدری اور سید عمران بخاری کی قیادت میں باہمی تعلقات کے لیے اہم پیش رفت کے ساتھ وطن واپس آئے گا

اپنا تبصرہ لکھیں