شہباز شریف ماڈل ٹاﺅن میں رہائشگاہ پر پہنچ گئے استقبال مریم نواز نے کیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہو کر اپنی ماڈل ٹاﺅن میں رہائشگاہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مریم نواز نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے شہبازشریف کی گھر آمد پر خوشی کااظہار کرت ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں ساتھ ہی مختصر پیغام بھی لکھا ۔ مریم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بے حد خوش دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب نشست پر شہبازشریف بیٹھے ہوئے ہیں ۔مریم نوازکا پیغام میں کہناتھا کہ ’ پیارے چچا گھر واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔“

اپنا تبصرہ لکھیں