گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے پرنسپل انجینئر محمد روشن اعوان نے کہا ہے کہ میٹرک سائینس اور میٹرک ٹیک کے امتحان کے نتائج کے منتظر طلبہ ہمارے ادارے میں داخلہ لے سکتے ہیں انہوں نے یہ بات جسارت کے ساتھ اپنی خصوصء گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب کے چیئرمین علی سلمان صدیق کی ہدائت کے مطابق کالج میں تدریسی ماحول بہترین ہے اور کالج میں طلبہ طالبات کو بہترین کونسلنگ کی جاتی ہے انہیں تعلیم سرگرمیوں کے لیے قابل اعتماد بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے، کالج میں بہترین ورکشاپس ہیں اور تدریسی عملہ میں شامل قابل اساتذہ طلبہ کو محنت سے پڑھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماحول ایسا ہے کہ یہاں ہر طالب علم اپنی شڈخصیت خود نکھارتا ہے اور اساتذہ طلبہ طالبات کی بہترین رہنمائی کے لیے ان میں فنی مہارت پیدا کرتے ہیں ڈپلومہ حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کے لیے ملک کے اندر اور بیرون ملک ملازمتوں کا ماحول اور موقع میسر ہیں ان طلبہ کی رہنمائی کے لیے کالج میں پلیسمنٹ سیل بھی کام کر رہا ہے اور کالج کے ہاسٹل میں قابل اعتماد نگران مقرر ہیں ان خصوصیات کے باعث ہمارا کالج علاقے میں ایک بہترین درس گاہ ہے
