فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی رہنماء کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے جاری کرکے انہیں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں کھپائے جس سے ملک میں چالیس مذید صنعتوں کے کاروبار بھی کھل جائیں گے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کامیاب جوان ایک اچھی سکیم ہے اور اسے تعمیرات کے شعبے میں استعمال میں لایا جائے جس کے نتیجے میں حکومت روزگار کی فراہمی اور پچاس لاکھ دھروں کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرے گی اگر حکومت فیڈریشن کے ساتھ مشاورت کرے تو اسے بہترین رہنمائی مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے یہ شعبہ بھی متاثر ہوا ہے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرے تو بحرانی کیفیت ختم ہوسکتی ہے
