اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرور نے کہا تاجر طبقہ ملکی صنعت و تجارت کے پہیے کو چلانے کیلئے حکومت کی مدد کر رہا ہے اور اس صلہ ہمیں چھاپوں کی صورت میں مل رہا ہے انہوں نے کہا ایک معاہدہ ہوا تھا کہ کہ ایف بی آر ملک میں اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ریفارمز کرے گا،کراچی کے سمندری راستے،ڈرائی پورٹس اور بارڈرز پر اہلکاروں کی تعیناتی،انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ کے خاتمے کے زریعے غیرملکی سامان کی ملک میں غیرقانونی آمد کو روکے گا،مگر مارکیٹوں میں چھاپوں کے زریعے تنگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکسٹم ڈیپارٹمنٹ نے چھٹی کے دن ر سپر اسٹورز پر چھاپے مارے گئے انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان،مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور خوف کی فضا کو ختم کی جائے
