وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے نوجوانوں کی کاروباری سکیم (وائی ای ایس) کے تحت قرضوں کی جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے تمام مختلف حکومتی اداروں میں فعال ترین رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی صدارت میں آج یہاں وزیراعظم آفس میں پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام کے اجلاس ہواجس میں پروگرام کے مختلف حصوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اور اس پروگرام پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔جو کہ نوجوانوں کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے بنایا گیا ہے اجلاس کے دوران عثمان ڈار نے قرضوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے تمام محکموں میں مو ثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زوردیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سکیم پر خاطر خواہ طور پر ردعمل آیا ہے اور تقریباً75000نوجوانوں نے اب تک آن لائن رجسٹریشن فارم فل کیے ہیں۔ وزیراعظم کامیاب جوان پرو گرام کی سر کاری ویب سائیٹ آغاز کے بعدسے اب تک 35 ملین مرتبہ ہٹ ہوئی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ قرضوں کے حصول کے لئے ایک ملین درخواستوں کا دیا جانا اس پر وگرام کی مقبولیت کا ثبوت ہے اور عوام میں اس پر وگرام کو سراہے جانے کی کا ثبوت ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ رجسٹریشن فارمزکے ذریعے پس منظر عام کی موصول ہونے والی معلومات اور تجا ویز کا تجزیہ کیا جائے گا اور اسے پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ یہ ہمارے کاروباری نوجوانوں کی امنگوں پر پورا اترے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہہا ئیرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سٹار ٹ اپ پاکستان کا پی سی ون حتمی مراحل میں ہے جو کہ مالی رقوم مختص کرنے اور منظور ی کے لئے جلد ہی بھجوا دیا جائے گا۔ اجلاس کو گرین یوتھ مو ومنٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا عثمان ڈار نے مختلف یونیو رسٹیوں سے ذہین طلباء کو بھی اعتماد میں لینے پر زور دیا جو بہتر پالیسیوں کی تشکیل میں مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے بات کرینگے کہ وہ اس پرو گرام کے ساتھ اپنے طلباء کو منسلک کر کے ہماری مدد کر یں۔قبل ازیں نیشنل یوتھ کونسل کی رکن مس خالدہ بر وہی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ملا قات کی اور نوجوانوں کی ترقی بارے مختلف تجا ویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ہالینڈ کی ملکہ میگزیمہ سے اپنی اس ملاقات بارے بریف کیا جس میں انہوں نے ملکہ کو نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے اور مختلف ترقیاتی شروعات سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ان اقدامات بارے بتایاجو کہ موجودہ حکومت نے کیے ہیں۔ خالد ہ بروہی نے سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں کاروبار کی تربیت اور نا بالغ قیدیوں کو رہائی کے بدلے کمیونٹی کی خدمت کرنے اور نوجوانوں میں مختلف مقابلہ جات بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کا میاب جوان پروگرام اور وزیراعظم آفس کے حکام نے شر کت کی۔
