اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرور نے کہا کہآئندہ چند برسوں میں پاکستان پانی کی شدید قلت کا شکار ہو سکتا ہے، یہ انتباہ مختلف متعلقہ ادارے مسلسل دیتے چلے آ رہے ہیں لیکن پانی کے غیر ضروری استعمال کے حوالے سے ہماری روش میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے حوالے سے دہرے مسائل کا شکار ہے، ایک جانب موسمی تبدیلیوں اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پانی کی قلت مسلسل بڑھ رہی ہے اوردوسری جانب پانی کے ضیاع کو روکنے کی خاطر عوامی آگہی کی کوئی کوشش نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی ہے آبی ماہرین کے مطابق اگر ابھی سے ہی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو 2025میں پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ ہو گا انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے ضیاع کا مسئلہ کسی ایک مخصوص شہر تک محدود نہیں بلکہ ملک بھر میں لوگ قدرت کے اِس انمول تحفے کو بیدردی سے ضائع کرتے ہیں۔ اس بنا پر ضروری ہے کہ حکومت ملک گیر پانی بچاؤ مہم چلائے جس میں لوگوں کو اس بارے میں موثر آگہی فراہم کی جائے
Attachments area
