نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ72سال سے بے حس اور عوامی مسائل سے بے خبرطبقے کی حکومت رہی ہے جس نے پاکستان کو گونا گوں مسائل سے دوچار کر دیاہے ۔ عوام کو اب ان کے فریب سے نکل کر پاکستا ن کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے ۔انھوں نے کہا پاکستان کا دارالحکو مت اسلام آباد جیسا شہر بھی پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریا ت سے محروم ہے ،ایسے میں الخد مت فاونڈیشن نے اسلام آباد کے دیہی اور شہر ی علاقے میں ر کم و بےش سینکڑوں ہےنڈ پمپس لگوا کر شہرےوں کو پےنے کا صاف پانی فراہم کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کو نسل روات میںفراہمی آب منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے صدر ملک حا مد اطہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا ، الخد مت فا ونڈیشن جیسی رفاعی تنظیموں نے ہمیشہ معاشرے کے محروم اور مستحق طبقا ت کے مسائل کو سمجھتے ہو ئے اُن کی مدد کی ہے ،روز بروز بڑھتی مہنگائی سے سفید پوش طبقے کے لئے بنیادی ضروریات زندگی کا حصول مشکل ہو گیاہے جس سے معاشرے میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔انھوں نے کہاجماعت اسلامی کی شکل میں دیانتدار اور قومی امانتوں کا تحفظ کرنے والی جماعت موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سینکڑوں لوگ قومی صو بائی اسمبلیوں ، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں کے ممبر رہے ہیں مگر آج تک ان کے دامن پر کرپشن کا ایک بھی دھبہ نہیں جبکہ سابقہ اور موجودہ سیاستدانوں کے اربوں روپے کی کرپشن کے سکینڈلز کے قصے زبان زد عام ہیں ۔
حامداطہر نے کہا اس وقت ملک میں 42 لاکھ یتیم بچے ہیں جن کی تعلیم و تربیت ، کفالت اور رہائش کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ غیر سرکاری رفاہی ادارے اور فلاحی تنظیمیں مخیر حضرات اور عوام کے تعاون سے اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کر رہی ہیں
