اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا

اسلام آباد سمال چینبر آف ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرور نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 10ماہ بعد 40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے جو کاروبار میں بہتری کی علامت ہے سندھ اور کے طی کے کے دورے کے دوران انہوں نے تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی جو درآمدات میں کمی سے مزید کم ہو گا ڈیزل کے بجائے بجلی کی پیداوار میں کوئلے اور قدرتی گیس کے استعمال اور پن بجلی پر توجہ سے تیل کی درآمدات بھی بتدریج کم ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی تجارت میں بہتری کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں تو اس سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا جو تجارتی عدم توازن دور کرنے کیلئے ضروری ہے مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 8.6فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے اور مستقبل میں جی ڈی پی کے تناسب سے حکومت کا ریونیو بڑھنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ وزیراقتصادی منصوبہ بندی اسد عمر کا یہ کہنا ہے کہ موڈیز نے 15ماہ بعد ہی حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معیشت میں بہتری کی تصدیق کردی ہے ہمارے لیے حوصلہ افزا بات ہے اور وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا بھی بجا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے مگر اصل معاشی استحکام اس وقت آئے گا جب اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں