ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے رمضان ریلیف پیکچ کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں 12 روز کے دوران کم آمدن والے افراد میں 10 کلوگرام آٹا کے 26 لاکھ30 ہزار 77 بیگز فری تقسیم کئے جاچکے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ضلع میں 10 لاکھ 71 ہزار 567،جھنگ میں 8 لاکھ 8722،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 لاکھ18 ہزار673 اور ضلع چنیوٹ میں 3 لاکھ 31115بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ وپولیس اور سول ڈیفنس کے افسران واہلکارفری آٹامراکز پر بزرگوں وخصوصی افراد کو آٹا کی فراہمی کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر آٹا لینے کیلئے آنے والوں کو معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں نیزرش کی صورت میں اضافی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ آٹا کا ایک تھیلہ لینے والوں کو دوسرے مرحلہ میں اب 10/10 کلوگرام کے دو بیگز دیئے جارہے ہیں۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.566.2_en.html#goog_1579363870TAP TO UNMUTEAdvertisement
