وزیراعظم عمران خا ن کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر


انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خا ن کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج راجا جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔عدالت نے کہا کہ کئی ملزمان ہیں،جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں۔جج راجا جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے کہ ممکن نہیں کہ دیگرملزمان کی بریت کی درخواستوں چھوڑ دیں۔اعجازچوہدری،اسدعمر،جہانگیرترین نیبریت کی درخواستیں واپس لیں،کئی ملزمان کی عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں