وزیر اعظم مہاجرین کانفرنس میں کشمیر پر کھل کر اظہار خیال کریں

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود اور کو آرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں مہاجرین کانفرنس میں جارہے ہیں وہ جنیوا میں کشمیر کے مہاجرین کی حالت زار پر کھل کر اظہار خیال کریں اپمے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 126 روز سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ بند ہیں، بھارتی حکومت کسی کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز اٹھا رہا ہے، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ نہیں ہوگا تو مسئلہ بھی حل نہیں ہوگا۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی اسی جگہ ہے جہاں تھی، کوئی تبدیلی نہیں آئی

اپنا تبصرہ لکھیں