حج روانگی کے لیے ریال کی خریداری میں انہیں مشکلات

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور حج روانگی کے لیے ریال کی خریداری میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

 منی ایکسچینج کمپنی والے کہتے ہیں جب تک بائیو میٹرک سے تصدیق نہیں ہوگی اس وقت تک ریال جاری نہیں کرسکتے ہیں۔

 ملک میں سیاسی بحران کے ساتھ معاشی بحران بھی بڑھ رہا ہے۔
’آئے روز ملک میں ہنگامے، احتجاج اور دھرنے ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف سے پیسے نہیں آرہے ہیں تو ملک میں ڈالر سمیت دیگر ممالک کی کرنسی مزید مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ ریال کی خریداری کے لیے ایکسچینج کمپنیز جانے کے درمیان ہی ریال کی قیمت ڈیڑھ روپیہ بڑھ گئی۔‘
 غیر ملکی کرنسی کی خریداری کے لیے سٹیٹ بینک کی شرائط کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی کرنسی جاری کی جاتی ہے۔ 
’ملک میں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹرنیٹ سروس بہتر نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم کام نہیں کر رہا اور جہاں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ایکسچینج کمپنیز کو بھی نقصان ہورہا ہے۔‘