مذہب کے نام پر مبینہ زیادتی کے شکار غیر مسلم افراد کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش جنوب ایشیائی ممالک میں اقلیتوں کی سلامتی کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان میں مذہب کے نام پر مبینہ زیادتی کے شکار غیر مسلم افراد کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش جنوب ایشیائی ممالک میں اقلیتوں کی سلامتی کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق بھارت میں منظور بل سے ہندو توا نظریے کو فروغ ملے گا۔ خود کو مبینہ طور پر ظلم کا شکار اقلیتوں کیلیے محفوظ وطن ظاہر کرنا بھارت کا دکھاوا ہے۔گجرات میں ہزاروں افراد کا قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ اور گاؤ ماتا کے نام پر مسلمان اقلیتوں کا قتل بھارت کے گھناؤنے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کے ذریعے بیگناہ کشمیریوں کا لاک ڈاؤن انتہا پسند ہندو ذہنیت کا عکاس ہے۔
