راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہونے والے افراد کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ تقریب میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ محسن نقوی بھی موجود تھے ، تقریب کے دوران گلوکار اسرار شاہ اور ساحر علی بگا نے نغمے پیش کیئے جنہیں سن کر شائقین کرکٹ کا جوش  آسمان کو چھونے لگا ، سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے کو ملی

پی سی بی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ  اس پی ایس ایل کو بہادر افواج کے نام کرتے ہیں،  آج کا دن پاک آرمی کے نام کیا گیا ہے،  کل کا دن پاک نیوی کے نام اورپیر کا دن پاک ائیرفورس کے نام ہوگا۔