تحقیقات کا دائرہ وسیع

اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کا نام یاسر بتایا گیا ہے جو کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا۔

تحقیقات کے دوران دہشتگرد کے قریبی رابطے میں رہنے والے چار افراد کو پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔ زیرِ حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں سہولت فراہم کرنے والوں اور معاون کرداروں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں حملہ آور کے موجودہ اور سابقہ ٹھکانوں سے متعلق معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی شناختی کارڈ پر درج پتے پر واقع گھر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا چکے ہیں۔