ہمارا دل نوازشریف کے ساتھ ہے

نواز شریف کی واپسی کے اعلان نے مسلم لیگ ن کے ووٹر میں نئی روح پھونک دی۔سو شل میڈیا پر اس وقت پورے پنجاب سے سیاسی جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہورہی ہیں۔مسلم لیگ ن کی گزشتہ ایک ہفتے کی سیاسی سر گرمی نے ثابت کیا ہے کہ پنجاب اس وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہی سیاسی گڑھ ہے۔آئندہ چند ماہ کا سیاسی منظر نامہ بتارہا ہے کہ پنجاب ایک مرتبہ پھر پوری طاقت سے نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوگااور یہی پنجاب مسلم لیگ ن کیلئے مرکزی حکومت کی راہ ہموار کرے گا۔ظاہر ہے غیر مقبول سیاسی فیصلوں سے سیاسی جماعتوںکے ووٹ بینک کو نقصان پہنچتا ہے۔مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بھی سخت معاشی فیصلے کرنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ پنجاب آج بھی مسلم لیگ ن کا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں