سیاسی و سفارتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر ان کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کی بعد ازاں صدر ریاست کی رہائش گاہ سلطان ہاؤس چیچیاں میں آکر ان کے صاحبزادگان وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان، چوہدری سعود سلطان اور وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین سے اظہار تعزیت کیا اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آزاد خطہ کی سیاست، تعمیر وترقی،مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر ان کی سیاسی و سفارتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا