سعودی فٹبال کلب النصر کی انتظامیہ نے پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے ’ کرسٹیانوجونیئر‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کلب نے 13 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کرسٹیانو جونیئر النصر فٹبال ٹیم کے کپتان اپنے والد کی طرح شرٹ نمبر 7 استعمال کریں گے۔