غزہ کا محاصرہ ختم اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکی جائیں، او آئی سی و عرب اجلاس کا اعلامیہ

اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امدادکی فراہمی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے  کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا جس میں ترکیہ کے صدر طیب اردوان، شامی صدر بشار الاسد، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور امیر قطر سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلامی ممالک کے سربراہان نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی اور اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں