ہر کچن میں موجود وہ سپر فوڈ جو متعدد بیماریوں کو آپ سے دور رکھے

لہسن دکھنے میں جتنا چھوٹا نظر آتا ہے فوائد  میں اتنا ہی  بھرپور  ہوتا ہے۔

لہسن کا تعلق زیر زمین اگنے والی سبزیوں سے ہے، لہسن ذائقے میں جہاں تیز ہوتا ہے  وہیں اس کی بو بھی کافی ناپسند کی جاتی ہے۔

 قدرت نے اس چھوٹے سے لہسن میں بے شمار جسمانی فوائد چھپا رکھے ہیں اسکے علاوہ لہسن کا استعمال آپ کو بہت سی جسمانی بیماریوں  سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

قوت مدافعت:

وائٹ بلڈ سیل جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اور لہسن جسم میں وائٹ بلڈ سیل کو بڑھاتا ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔

بلڈپریشر:

یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ لہسن سے ہائی بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر کنٹرول کیا جاسکتاہے، لہسن کا استعمال ہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے اور  خون کے دورانیے کو بہتر بناتے ہوئے خون کی شریانوں سے دباؤ کو کم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں