جاں بحق طالبعلم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی


اسلامک یونیورسٹی میں تنظیموں کے تصادم میں جاں بحق طالبعلم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا سیدطفیل کی موت گولی نہیں پتھر لگنے کی وجہ سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے جاں بحق طالبعلم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا جاں بحق سیدطفیل کوگولی نہیں پتھر لگا جس کے باعث موت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوگرفتارکرنے کیلئے3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کیخول بھی برآمدہوئے، یونیورسٹی میں اسلحہ کیسے پہنچا، سیکیورٹی عملہ شامل تفتیش کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں