ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں

حسین ساحلوں اور جنگل سفاری کے لیے مشہور افریقی ملک کینیا جانے کے لیے اب دنیا کے کسی فرد کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

 کینیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنوری 2024 سے وہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، کینیا کی حکومت کی جانب سے سیاحوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس ملک میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔کینیا کے صدر William Ruto نے کچھ عرصے قبل اس کا اعلان کیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ دنیا کے ہر کونے سے تعلق رکھنے والے فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ خیال رہے کہ ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں متعدد سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں